کوٹرادھاکشن (ن)لیگ کے ورکر کی سرکاری ہسپتال کے عملہ کو بلیک میل کرنے کی کوشش میں ناکامی پر دعوی دائر کردیا

Published on July 6, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 423)      No Comments

NewUNN
کوٹرادھاکشن(مہر سلطان سے) تفصیلات کے مطابق (ن) لیگ کی مقامی تنظیم کے ورکر نے اپنے پیٹ کی آگ کو بھجانے کے لیے مختلف سرکاری غیر سرکاری محکموں کی کمزوریوں کے عوض بھتہ وصول کادھندہ شروع کر رکھا ہے گزشتہ روز ایک معروف سیاسی ورکر نے مقامی رورل ہیلتھ سنٹر کی لیڈی ڈاکٹر کو ڈرا دھمکا کر بھتہ وصول کرنے کی کوشش کی اور نہ دینے پر اس اور دوسرے ملازمین کے خلاف سول کورٹ میں ایک دعوی دائر کردیا تاکہ بلیک میل کیا جاسکے لیڈی ڈاکٹر نے بتایا کہ وہ اکثر ہمارے دفاتر میں آتا رہتا ہے اور طرح طرح کی دھمکیاں لگا کر بھتہ لینے کی ناکام کوشش کرتا رہتا ہے لیکن جب اسے کسی قسم کا بھتہ نہ ملا تو اب ہمارے خلاف اس نے ایک جھوٹا دعوی سول عدالت میں دائر کردیاہے ہیلتھ سنٹر کے عملہ نے اس بات پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھی اس کے خلاف کاروائی کروائیں گے

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme