جسٹس ناصر الملک نےملک کے 22ویں چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا

Published on July 6, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 435)      No Comments

11
ملک کے 22ویں چیف جسٹس جسٹس ناصر الملک ایک سال ایک ماہ کی مدت تک اس عہدے پر کام کریں گے
اسلام آباد(یواین پی)جسٹس ناصر الملک نے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔حلف برداری کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی جہاں صدرِ مملکت ممنون حسین نے جسٹس ناصر الملک سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعظم نواز شریف ، تینوں مسلح افواج کے سربراہان ، جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ، وفاقی وزراء عبدالقادر بلوچ ، اسحاق ڈار، زاہد حامد ، پرویز رشید ، چیرمین سینیٹ نئیر حسین بخاری ، گورنر خیبرپختونخواہ ، سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس جسٹس تصدیق حسین جیلانی ، سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری سمیت سینئر وکلاء نے شرکت کی۔ ملک کے 22ویں چیف جسٹس جسٹس ناصر الملک ایک سال ایک ماہ کی مدت تک اس عہدے پر کام کریں گے۔ ان کے بعد جسٹس جواد ایس خواجہ چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالیں گے۔ جسٹس تصدق حسین جیلانی کی ریٹائرمنٹ کے بعد سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد 16ہو گئی ہے۔ سپریم کورٹ میں پنجاب کے7 ، سندھ کے6 ، خیبرپختونخوا کے3 جج صاحبان موجود ہیں۔ جسٹس جواد ، جسٹس انور ظہیر جمالی، جسٹس میاں ثاقب نثار نئی سنیارٹی لسٹ میں شامل ہوگئے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog