وہاڑی( یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر وہاڑی جواد اکرم نے کہا ہے کہ کسی ایک انسان کی جان کو بچان پوری انسانیت کو بچانے کے مترادف ہے نبی کرمﷺ کی یہ حدیث انہوں نے ریسکیو1122کے دفتر میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں ڈسٹرکٹ انچارج ایمرجنسی ریسکیو1122محمد اکرم ، پنوار، عبدالجبار۔صدرپرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن میاں جہانزیب اور ریسکیورز شریک تھے ۔ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم نے کہا کہریسکیورزجن حالات اور جس انداز سے کام کرتے ہیں وہ خدمت خلق کی بہت عمدہ مثال ہے پاکستان میں ریسکیو1122کا شعبہ ترقی یافتہ ممالک میں کام کرنے والے ریسکیو اداروں سے کارکردگی کے لحاظ سے کسی طرح بھی کم نہیں انسانی خدمت کے جذبہ سے سرشار یہ ریسکیورز ایسے حالات و واقعات میں بھی ناگواری کا تاثر دےئے بغیر کام کرتے ہیں جب متاثرہ افراد کے اپنے انتہائی قریبی اور پیارے بھی ان کے نزدیک جانے سے گزیر کرر ہے ہوتے ہیں ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم نے کہا کہ وہاڑی میں سیلاب ہو ،کسی سیوریج کنویں کی صفائی کے دوران ہونے والے حادثات ہوں ، ٹریفک حادثہ ہو یا آگ لگنے کے واقعات یا گھر میں موجود کسی بیمارکو طبی امداد دینے یا ہسپتال پہنچانا مقصود ہو ریسکیورز کی بلاتاخیر اپنے فرائض کی انجام دہی انہیں دیگر اداروں میں ممتاز کرتی ہے ۔انہوں نے ڈسٹرکٹ انچارج ایمرجنسی اور صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن میاں جہانزیب کے مطالبہ پر ریسکیورز کے لیے آرمگاہ کی تعمیر کا اعلان کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ انچارج ریسکیو1122محمد اکرم پنوار نے بتایا کہ اس تقریب کے انعقاد کا مقصد ریسکیورز کی حوصلہ افزائی تھا جنہیں ان کی کارکردگی کی سخت مانیٹرنگ کے بعد نقد انعامات اور تعریفی اسناد کے لیے منتخب کیا گیا انہوں نے بتایا کہ وہاڑی ریسکیو آفس کے قیام کو4سال مکمل ہو چکے ہیں اب تک2لاکھ86ہزار سے زائد ٹیلی فون کالز موصول ہوئیں اور21ہزار سے زائد افراد کو سروسز فراہم کی جا چکی ہیں۔صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن میاں جہانزیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو کا ادارہ ہمارے لیے قابل فخر ہیاور ہمارے ریسکیورز ہر قسم کے حالات میں کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں