برازیل میں 5 اکتوبر کو ہونے والے عام انتخابات کی تیاریاں شروع

Published on July 7, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 564)      No Comments

02برازیلیہ (یو این پی) برازیل میں 5 اکتوبر کو ہونے والے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق صدر دلما روزف کی ورکرز پارٹی کو فیورٹ قرار دیا گیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق برازیل میں کھیلوں کے سب سے بڑے ایونٹ فیفا فٹ بال کپ کے بعد 5 اکتوبر کو ہونے والے عام انتخابات کیلئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ صدر، کانگریس، ریاستی گورنروں اور اراکین پارلیمنٹ کے انتخابات میں 20 کروڑ لوگ اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے۔ برازیل کی حکومت نے امیدواروں کے اندراج کیلئے حتمی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق صدر دلماروزف کی ورکرز پارٹی حکومت کی دوسری مدت کیلئے بھی فیورٹ ہے۔ ہفتہ کو امیدواروں کو دی گئی ڈیڈ لائن کے مطابق امیدوار 19 اگست سے انتخابی جلسوں، آن لائن انتخابی مہم ٹیلی ویژن اور ریڈیو کے ذریعہ اپنی انتخابی مہم کی تشہیر کر سکتے ہیں۔ صدر دلماروزف نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے کہا ہے کہ انہیں تاریخ کی مشکل ترین سیاسی مہم کا چیلنج درپیش ہے۔ انہوں نے کہا کہ برازیل میں اصلاحات کی ضرورت ہے اس سے ہمیں بڑی تبدیلیاں لانے میں مدد ملے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes