پاکستان کی غیور عوام دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے برگیڈئیر ارشد خان

Published on July 8, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 319)      No Comments

Hafeez
بہاولنگر(یو این پی) برگیڈئیر ارشد خان نے کہا ہے کہ افواج پاکستان ملکی تحفظ کی ضامن ہیں۔پاکستان کی غیور عوام دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔متاثرین شمالی وزیرستان کی امداد قومی فریضہ ہے جس میں بھرپور حصہ ڈالنے پر تاجران غلہ منڈی کا شکر گذار ہوں۔وہ رائس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام غلہ منڈی میں تقریب سے خطاب کرہے تھے۔حاجی محمداصغر صدر رائس ایسوسی ایشن بہاولنگر نے برگیڈئیر ارشد خان کو آئی ڈی پیز کے لیے 19لاکھ کا امدادی چیک پیش کیا۔اس موقع پر حاجی محمد علی،حاجی مبارک علی، حاجی اقبال، تحریک انصاف پنجاب کے رہنما اویس اصغر،طارق حفیظ،طاہر کریم سمیت تاجروں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔حاجی محمداصغر نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف برسرپیکار پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہیں اور ہم اپنے فاٹا کے بھائیوں کو اس مصیبت کی گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme