پاکستانی سعودی عرب کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔ سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبداللہ

Published on July 9, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 332)      No Comments

07
ریاض۔۔۔ سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبداللہ السعود نے کہا ہے کہ یہاں پر مقیم پاکستانی سعودی عرب کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں اور انہوں نے ہمیشہ سعودی عرب کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ وہ سعودی عرب میں پاکستانی سفیر محمد نعیم خان سے گفتگو کر رہے تھے۔ محمد نعیم خان نے یہاں پرنس سلمان بن عبداللہ السعود سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے شہزادہ سلمان کو رمضان المبارک کی مبارکباد کا پیغام پہنچایا۔ اس موقع پر پاکستانی سفیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے پاکستان کے کامیاب دورے سے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات مستحکم ہوئے ہیں۔ ۔ محمد نعیم خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبداللہ السعود سے کہا کہ آپ کی کوششوں سے دونوں برادر ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme