اسلام آباد (یو این پی) راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک بھر سے 1400 سے زائد افراد نے فیصل مسجد میں اعتکاف بیٹھنے کے لئے درخواستیں دے دی ہیں۔ دعوہ اکیڈمی کے اعتکاف سیکشن کے مطابق اعتکاف بیٹھنے کے لئے آنے والی درخواستوں کی اسکروٹنی کا عمل جاری ہے۔ 15 جولائی کو کامیاب درخواست گذاروں کی فہرست آویزاں کر دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ معتکفین کے لئے انتظامات مکمل کئے جا رہے ہیں۔ 1400 درخواست گذاروں میں سے 1200 افراد کا انتخاب کیا جائے گا۔