میری خواہش ہے کہ بیٹی کا باپ بنوں، سلمان خان

Published on October 6, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 388)      No Comments

\"2\"

ممبئی ۔۔۔ بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو سپر اسٹار سلمان خان نے کہا ہے کہ اگر وہ کسی بچے کے باپ بنے تو ان کی خواہش ہوگی کہ بیٹی کا باپ بنوں۔ممبئی میں مس یونیورس اولیویا فرانسس کلپو کے ہمراہ خواتین کے حقوق سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان خان کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ اگر ان کی کوئی اولاد ہو تو وہ بیٹی ہو۔ مس یونیورس اولیویا کلپو آج کل خواتین کی نسل کشی کے خلاف اور ان کے حقوق اجاگر کرنے کی مہم سے متعلق 10 روز کے لئے بھارت میں موجود ہیں۔بالی ووڈ کے سپراسٹار سلمان خان بھی خواتین کے حقوق کے تحفظ اور ان کی نسل کشی کے خلاف کافی سرگرم ہیں جب کہ خواتین کے حوالے سے سماجی مسائل کے حل کے لئے بھی سب سے آگے ہوتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ بھارت آنے سے قبل مس یونیورس اولیویا کلپو نے سلو میاں کے ساتھ ملنے اور ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme