واشنگٹن (یو این پی) امریکہ کے وزیر خارجہ جمعہ کو افغانستان کے دورہ پر کابل پہنچیں گے۔ افغان صدارتی انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کے معاملہ کے حل کی کوششوں کے سلسلہ میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری جمعہ کو افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچیں گے۔ افغان صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ کی جانب سے کامیا بی کے دعویٰ اور یکطرفہ فتح کے اعلان کے بعد افغانستان کے سیاسی مستقبل کے حوالے سے کئی سوالات جنم لے رہے ہیں ۔ امریکی صدر بارک اوباما اور جان کیری نے عبداللہ عبداللہ کو متوازی حکومت تشکیل دینے کے خلاف متنبہ کیا ہے۔