راولپنڈی میں باران رحمت سے موسم خوشگوار ہو گیا

Published on July 10, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 421)      No Comments

06راولپنڈی ۔۔۔ راولپنڈی میں باران رحمت سے موسم خوشگوار ہو گیا ۔بدھ کو عین افطار کے وقت شہر بھر میں موسلا دھار بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ،بارش سے ہر طرف جل تھل ہوگیااور شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔بارش کا یہ سلسلہ رات گئے تک وقفے وقفے سے جاری رہا جبکہ اس دوران بجلی کی آنکھ مچولی سے متعدد علاقے تاریکی میں ڈوبے رہے ۔بارش کے باعث ٹنچ بھاٹہ ،کلمہ چوک ،ڈھوک سیداں ،ڈھیری حسن آباد ،ٹاہلی موہری ،شمس آباد ،چکری روڈ ،لالہ رخ کالونی ،دھمیال ،اشرف کالونی سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی خرابی کی شکایات سامنے آئیں ۔شہریوں نے بتایا کہ بارش کے دوران بجلی کے وولٹیج میں کمی بیشی اور بجلی کے باربار آنے جانے کی وجہ سے گھریلو برقی آلات جل گئے ۔اس حوالے سے کلمہ چوک ،ٹاہلی موہری ،گلشن شافی ،خیابان میراں بخش اور ٹنچ بھاٹہ کے بعض شہریوں نے گلہ کیاکہ بجلی کی آنکھ مچولی اور وولٹیج میں کمی بیشی کے باعث ان کے گھریلو برقی آلات میں خرابی پیدا ہوئی ۔ان علاقوں کے مکینوں نے بتایاکہ بجلی کی خرابی بعد ازاں ٹھیک کر دی گئی تاہم برقی آلات جلنے سے ان کا مالی نقصان ہوااور انہیں ذہنی اذیت سے دوچار ہونا پڑا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes