وشال بھردواج مجھے اپنی مرضی سے کام کی آزادی دیتے ہیں۔ تبو

Published on July 10, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 494)      No Comments

05
ممبئی (یو این پی) بالی ووڈ اداکار تبو نے کہا ہے کہ وہ وشال بھردواج کے ساتھ کام کر کے ہمیشہ انجوائے کرتی ہیں کیونکہ وہ انہیں ان کے طریقے سے کام کرنے کی مکمل آزادی دیتے ہیں۔ اداکارہ تبو جو وشال بھردواج کی فلم ’’حیدر‘‘ میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں اور گزشتہ فلم ’’مقبول‘‘ کا بھی حصہ تھی اداکارہ کایواین پی سے کہنا ہے کہ انہیں وشال بھردواج کے ساتھ کام کر کے ہمیشہ مزا آتا ہے کیونکہ وہ انہیں اپنی مرضی سے کام کی آزادی دیتے ہیں انہیں ایسا ماحول دیتے ہیں تاکہ وہ اپنی من مرضی سے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر کام کر سکیں۔ فلم ’’حیدر‘‘ کی کہانی شیکسپیئر کے ناول ہیلمٹ سے ماخوذ ہے۔ فلم کی مرکزی کاسٹ میں شاہد کپور، عرفان خان اور کے کے مینن شامل ہیں۔ فلم جلد ہی سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme