چین میں روزہ رکھنے پر کوئی پابندی نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم

Published on July 11, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 699)      No Comments

04اسلام آباد ۔۔۔ پاکستان نے کہا ہے کہ چین میں روزہ رکھنے پر کوئی پابندی نہیں اور اس حوالے سے میڈیا کے ایک حصے میں شائع ہونے والی خبریں بے بنیاد اور محض افواہیں ہیں۔ دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے جمعرات کو چینی حکومت کی جانب سے رمضان المبارک میں مسلمانوں کیلئے روزے رکھنے پر پابندی سے متعلق اطلاعات بارے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ رپورٹس محض افواہیں اور حقیقتاً غلط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چینی حکام نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ چین میں روزہ رکھنے پر کوئی پابندی نہیں ہے اور وہ مذہبی آزادی کا احترام کرتے ہیں۔دفتر خارجہ کی ترجمان نے مزید کہا کہ چینی حکومت نے یہ وضاحت بھی کی ہے کہ ان کے نظام کے رہنما اصول ہیں جن کے تحت مذہبی سرگرمیوں کو ریاستی امور میں دخل انداز نہیں ہونا چاہیے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy