ہارون آباد(یواین پی)تحصیل ناظم انجمن طلباء اسلام ہارون آباد چوہدری وسیم اکرم سہوتہ نے ایک افطار پارٹی کا اہتمام کیا جس میں چوہدری عبد الغفور ملہی ،ریاض چیمہ (ر) انسپکٹر ،تحصیل صدر مسلم لیگ (ق) یوتھ ونگ چوہدری فہیم اکرم سہوتہ ،سینئر نائب صدر چوہدری شہباز ،نائب صدر منیب حسین ،جنرل سیکرٹری فاروق نواز قریشی، فنانس سیکرٹری چوہدری فیصل ادریس نے شرکت کی اس میں ملکی سلامتی کے لیے دعا کی گئی چوہدری وسیم اکرم سہوتہ نے سحری و افطاری کے موقع پر لوڈشیڈنگ کی مذمت کی شرکاء افطار پارٹی نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی ۔