اب عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جائیں گے،یعقوب ندیم سیٹھی

Published on July 13, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 370)      No Comments

Lil
مصطفی آباد/للیانی(محمد عمران سلفی سے)اب عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جائیں گے،سپریم کورٹ کے حکم پر میری بحالی حلقہ کی ماوں بہنوں اور دوستوں کی دعاؤں کا نتیجہ ہے، اب انہیں مایوس نہیں کروں گا، ہماری سیاست کا مقصد عوام کی بے لوث خدمت ہے ہمارا مخالف تین بار ایم پی اے منتخب ہوا اس نے علاقہ کے مسائل حل کروانے کی بجائے قتل و غارت ، غنڈا گردی اور خون ریزی کروائی، اب کوئی مائی کالال ہمارے ساتھ بد معاشی نہیں کر سکے، اپنے ووٹروں اور سپورٹروں کی دل و جان سے خود حفاظت کروں گا، میں نے حلقہ میں گرلز ڈگری کالج ، بوائز ہائی سکول کی تین منزلہ عمارت ضلع میں کسی بھی سکول کی سب سے بڑی عمارت بن چکی ہے، مصطفی آباد کی عوام کا درینہ مسلہ کھیل کا گراؤنڈ اب حل ہو چکا ہے، گراؤنڈ کی بجائے18ایکڑ اراضی پر ایک بڑا سٹیڈیم بنایا جا رہا ہے، ان خیالات کا اظہار ایم پی اے مسلم لیگ ن محمد یعقوب ندیم سیٹھی نے انجمن تاجران کی طرف سے بحالی کی خوشی میں دئیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انجمن تاجران نے ندیم سیٹھی کا شاندار استقبال کیا، انجمن تاجران کی طرف سے مطالبہ کیا گیا کہ بازار کی گلیوں کی مرمت کیلئے اعلان کئے گئے 20لاکھ جاری کئے جائیں جس پر ندیم سیٹھی نے 20لاکھ کی بجائے گرانٹ کو بڑھا کر50لاکھ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بڑا نالا مکمل ہوتے ہی مین بازار میں بھی کام شروع ہو جائے گا، اب ہمیں فنڈز کی کمی نہیں، انجمن تاجران کے تمام مسائل حل ہوں گے، سابقہ ناظم ملک خالد اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین نے ندیم سیٹھی کے خلاف بے بنیاد پروپگنڈا کیا، ندیم سیٹھی کو ہمیشہ ان کی شرافت کی وجہ سے ووٹ ملے،انجمن تاجران کے صدر ظہور شاہین روپال نے کہا کہ ندیم سیٹھی کے مخالفین کو ایک بار پھر شکست ہو گئی ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题