اسلام آباد (یو این پی)حال ہی میں کی جانیوالی طبی تحقیق کے مطابق امریکی ماہرین صحت نے کہا ہے کہ موٹاپا بہت سی بیماریوں کی وجہ بنتا ہے جبکہ سبز چائے کے استعمال سے موٹاپے پر قابو پانے میں نمایاں مدد حاصل کی جا سکتی ہے ۔یواین پی کے مطابق انہوں نے کہا کہ سبز چائے پینے سے زیادہ کیلوریز کو جلانے میں مدد ملتی ہے جبکہ یہ ذائقے میں بھی انتہائی اچھی اور صحت کیلئے مفید مشروب بھی ہے ۔ تحقیقی نتائج کے مطابق سبز چائے ڈائٹ کرنے والے افراد کیلئے بھی سود مند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سبز چائے سے فوڈ پوائزنگ اور دانتوں میں بننے والے بیکٹریا سے بھی بچا جاسکتا ہے ۔