گوندا فلم ’’شاندار‘‘ میں عالیہ بھٹ کے باپ کا کردار نبھائیں گے

Published on July 14, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 477)      No Comments

10
نئی دہلی (یو این پی) بالی ووڈ کے معروف اداکار گوندا نئی فلم ’’شاندار‘‘ میں عالیہ بھٹ کے باپ کا کردار نبھائیں گے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق گوندا فلم ’’جگا جاسوس‘‘ میں رنبیر کپور کے باپ کا کردار ادا کر چکے ہیں جو کہ رواں سال کے آخر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی اور اب وہ ویکاش باہل کی ڈائریکشن میں بننے والی نئی فلم شاندار میں اداکارہ عالیہ بھٹ کے والد کا کردار ادا کریں گے۔ فلم شاندار میں عالیہ بھٹ اور شاہد کپور مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جبکہ فلم کی شوٹنگ یورپ میں کی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme