اسلام آباد (یو این پی) جڑواں شہروں میں نماز تراویح کے بعد مساجد میں بارش کیلئے دعائیں ہوئیں۔ صبح سحری کے وقت اسلام آباد اور گرد و نواح میں کالے بادل چھا گئے، لوگوں کو کچھ اطمینان ہوا اور ساتھ ہی ساتھ یہ یقین ہوتا گیا کہ ان کی دعا منظور ہو گئی ہے۔ سحری کے بعد کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش شروع ہو گئی۔ رات بھر نہ سونے والے لوگ بارش سے لطف اندوز ہونے کیلئے گھروں سے باہر نکل آئے اور خوب لطف اٹھایا۔ بارش کے بعد ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں۔