بین الاقوامی برادری غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے بند کروانے میں موثر کردار ادا کرے۔ عرب لیگ

Published on July 15, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 728)      No Comments

Syria's Chair is seen empty at the preparatory meeting of Arab Foreign Ministers in Kuwait City
دبئی (یو این پی) عرب لیگ نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں کو بند کروانے کے لیے موثر کردار ادا کرے۔ یہ اپیل شام عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے انعقاد سے پہلے کی گئی ہے۔ اْدھر غزہ پر اسرائیلی فوجی آپریشن کو اپنے آٹھویں دن میں داخل ہو گیا ہے اور اس دورانجاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 182 جبکہ 1200 سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ عرب لیگ کی طرف سے اجلاس میں پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی حملوں کا سلسلہ ناقابل برداشت ہو چْکا ہے اور اس پر مزید خاموشی اختیار نہیں کی جا سکتی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy