سرگنگا رام ہسپتال لاہور میں 8 جدید ترین ڈائیلائیسز مشینیں نصب

Published on July 16, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 717)      No Comments

33
لاہو۔۔۔ سرگنگا رام ہسپتال لاہور کے ڈائیلائیسز یونٹ میں پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کے تعاون سے آٹھ جدید ترین ڈائیلائیسز مشینیں جو کہ حبیب بینک لمیٹڈ نے عطیہ کی ہیں، نصب کر دی گئیں ہیں جبکہ سرگنگا رام ہسپتال کے ڈائیلائیسز یونٹ کی آٹھ ڈائیلائیسزمشینیں جو کہ بہترین حالت میں قابل استعمال ہیں ،گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ لاہور کو سر گنگا رام ہسپتال لاہور نے عطیہ کر دی ہیں جہاں پر ڈائیلائیسز مشینوں کی تعداد 12 ہو گئی ہے۔پرنسپل فاطمہ جناح میڈیکل کالج پروفیسر فخر امام نے بتایا کہ آٹھ مشینوں کے اضافہ کے ساتھ گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ لاہور میں اب روزانہ 24 مریض ڈائیلائیسز کی سہولت سے مستفید ہوں گے جبکہ پہلے صرف 8 مریض اس سہولت سے مستفید ہورہے تھے۔ اس کے علاوہ سر گنگا رام ہسپتال لاہور کےOperation Theatre میں 11 ائیرکنڈیشنرزجو کہ Orientکمپنی نے عطیہ کئے ہیں،پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کے تعاون سے نصب کر دئیے گئے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy