جدہ سعودی عرب( زکیر احمد بهٹی) سعودی عرب میں مقیم معروف بزنس مین غلام عباس طاہر کی جانب سے بزنس کمیونٹی ، جرنلسٹس فاونڈیشن اور اوورسیز کشمیر یونین آف جرنلسٹس کے اعزاز میں افطار پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سعودی مہمانوں بندرعبداللہ الدانی اور عبدالعزام کے علاوہ پاکستانی کاروباری شخصیات جن میں محمد اشرف، سید عبدالرحمن، تجمل، رضا شاہ، ملک ظفراور سوریا کے بزنس مین الہ دین کوبی نے شرکت کی۔ جرنلسٹ فاونڈیشن پاکستان سعودی عرب اور اوورسیز کشمیر یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداران اشتیاق عباسی، چوہدری معروف حسین، سردار عثمان ذکیر احمد بھٹی چوہدری رضوان چویدری ندیم الحق اور محمد نعیم شامل تھے۔ اس موقع پر معروف بزنس مین غلام عباس طاہر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک پاکستان کی ترقی میں اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کا بہت اہم کردار ہے۔ ملکہی معشیت میں یہ لوگ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ پاکستانی حکومت ان کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی جو ایک لمحہ فکریہ ہے۔ حکومت لاکھوں روپے سالانہ زر مبادلہ کمانے والوں کو نظر انداز کر رہی ہے۔ ملک سعودی عرب کا شمار پاکستان کے بہترین دوستوں میں ہوتا ہے سعودی عرب پاکستان پر آنے والی ہر مشکل گھڑی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتا ہے جو کہ قابل ستائش ہے۔ اس موقع پر جرنلسٹ فاونڈیشن پاکستان سعودی عرب کے صدر اشتیاق احمد عباسی نے کہا کہ غزہ میں جاری نہتے مسلامنوں پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف عالمی اداروں اور عالمی میڈیا کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے۔ تمام عالمی ادارے اور امت مسلمہ کے نمائندہ ادارے اس بربریت کے خالف نوٹس لیں اور مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں۔ انہوں نے غلام عباس طاہر کا شکریہ ادا کیا۔