دھرنوں کی سیاست کرنے والے عوام کے خیر خواہ نہیں ایم این اے محتر مہ شا زیہ اشفا ق مٹو

Published on July 17, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 303)      No Comments

Shazia
تلہ گنگ (یواین پی)دھرنوں کی سیاست کرنے والے عوام کے خیر خواہ نہیں،حکومت آئینی مدت پوری کرے گی مخالفین عوام کو گمراہ نہ کریں،ان خیا لا ت کا اظہا ر مسلم لیگ ن کی ایم این اے محتر مہ شا زیہ اشفا ق مٹونے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔ انکا مز ید کہنا تھا کہ دھرنوں کی سیاست کرنے والے نہ تو عوام کے خیرخواہ ہیں اور نہ ہی ملک کے ساتھ وہ مخلص ہیں قوم کو ورغلانے والے بے نقاب ہو چکے ہیں۔موجودہ حکومت نہ صرف اپنی آئینی مدت پوری کرے گی بلکہ اگلے پا نچ سال بھی ملک و قوم کی خدمت کرے گی۔ دھرنوں اور جلاؤ گھیراؤکی سیاست کرنے والے برداشت سے کام لیں اور جمہوری اداروں کو نقصان پہنچانے سے گریز کریں۔شا زیہ اشفا ق کا مز ید کہنا تھا کہ عوام نے مسٹر سونامی اور کینیڈین شعبدہ باز کو بری طرح مسترد کردیاہے۔مسلم لیگ ن خدمت کا دوسرا نام ہے اور موجودہ حکومت عام آدمی کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے انقلابی اقدامات کر رہی ہے۔موجودہ حکومت کچھ کرنا چاہتی ہے دھرنوں کی سیاست کرنے والے موجودہ حکومت کو یکسوئی سے ملک و قوم کی خدمت کرنے دیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو سڑکوں پر لانے والے نہ تو عوام کے خیر خواہ ہیں اور نہ ہی انہیں عوام سے کوئی غرض ہے۔جمہوریت کا تو حسن ہی یہی ہے کہ اختلاف رائے کے باوجود آئینی حدود میں رہتے ہوئے بہتری کے لیے کوشش کی جائے تو ملک بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا اور عوام میں بھی خوشحالی آئے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog