معزول وزیر اعظم ینگ لک شیناوترا کو بیرون ملک جانے کی اجازت

Published on July 17, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 670)      No Comments

55
بنکاک (یو این پی) تھائی لینڈ کے فوجی حکمرانوں نے معزول وزیر اعظم ینگ لک شیناوترا کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دے دی ۔22 مئی کو معزول کی جانے والی وزیر اعظم آئندہ ہفتے پیرس روانہ ہونگی جہاں وہ اپنے بھائی اور سابق وزیر اعظم تھاکسن شینا وترا کی 65 ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کرینگی۔ تھائی لینڈ کی حکمران فوج کے ترجمان کرنل و نتھائی سوواری کے مطابق ینگ لک شیناوترا نے بیرون ملک سفر کی اجازت کی درخواست کی تھی۔ چونکہ معذولی کے بعد انہوں نے سیاسی سرگرمیاں ترک کر دی ہیں اس لیے ان کی درخواست منظور کر لی گئی ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题