بورے والہ(یواین پی)بوریوالہ اور گردونواح میں آج صبح سحری کے وقت ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق بوریوالہ شہر اور گرد ونواح میں جمعرات کے روز بھی ہلکی بارش ہوئی جس سے گرمی کازور مزید ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہو گیا ، گرمی کی شدت ختم ہونے سے روزہ داروں کے چہروں پر رونق لوٹ آئی ہے اور انہوں نے بارانِ رحمت کے نزول پر اللہ تعالی کاشکر ادا کیا ہے ۔