بان کی مون نے مشرق وسطی کا دورہ شروع کردیا

Published on July 19, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 308)      No Comments

44اقوام متحدہ (یو این پی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے مشرق وسطیٰ کا دورہ شروع کردیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکرٹری جنرل عالمی و علاقائی رہنماؤں اور حماس اور اسرائیل کے درمیان موجودہ کشیدگی کا حل نکالنے کی کوشش کریں گے۔گزشتہ روز نیو یارک میں سلامتی کونسل کے اجلاس کے موقع پر عالمی ادارے میں سیاسی امور کے نائب سیکرٹری جنرل جیفری فیلٹمین نے کہا کہ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے بان کی مون خطے کا دورہ کر رہے ہیں ۔ فیلٹمین نے مزید کہا کہ اسرائیل کے سکیورٹی خدشات جائز ہیں اور وہ غزہ سے اسرائیل پر اندھا دھند راکٹ فائر کیے جانے کی مذمت کرتے ہیں۔ لیکن انہیں اسرائیل کے ردِ عمل پر بھی تشویش ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes