ملائکہ ارورا ’’ڈالی کی ڈولی‘‘ میں آئٹم سانگ میں جلوہ گر ہوں گی
Published on July 19, 2014 by admin ·(TOTAL VIEWS 893) No Comments
ممبئی (یو این پی) بالی وڈ اداکارہ ملائکہ اروڑہ نئی فلم ’’ڈالی کی ڈولی‘‘ میں آئٹم سانگ میں جلوہ گر ہوں گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’دبنگ‘‘ میں سپر ہٹ آئٹم ’’منی بدنام ہوئی‘‘ کرنے کے بعد ملائکہ ارورا پھر سے ایک آئٹم سانگ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ ’’دبنگ‘‘ کی طرح یہ فلم بھی ان کے شوہر ارباز خان کی پیشکش ہے۔ یواین پی کے مطابق ملائکہ ’’فیشن ختم مجھ پر‘‘ کے بول پر مبنی گیت پر پرفارم کریں گی۔ ملائکہ نے اس نغمے میں گھاگھرا اور چولی پہنی ہے ملائکہ کے آئٹم سانگ میں ’’پانڈے جی‘‘ اور ’’انارکلی ڈسکو چلی‘‘ وغیرہ بہت مقبول ہوئے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ 40 سال کی عمر میں بھی ملائکہ سے زیادہ زندہ دل آئٹم گرل بالی وڈ میں نظر نہیں آتی۔
:اسی سے منسلک خبریں جو آپ پڑھنا چاہیں گے
Post Views: 122
Related
WordPress主题