وزیراعظم نے یوم آزادی کے حوالے سے تقریبات منانے کیلئے کابینہ کی 5 رکنی خصوصی کمیٹی تشکیل دی

Published on July 20, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 402)      No Comments

55
اسلام آباد۔۔۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے اگست کے دوران یوم آزادی کے حوالے سے تقریبات منانے کیلئے کابینہ کی 5 رکنی خصوصی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ ہفتہ کو یہاں جاری پریس ریلز کے مطابق کمیٹی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید، وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ، وزیر مملکت برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل جام جمال خان اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی پر مشتمل ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ یکم سے 30 اگست تک ملک گیر تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے تاکہ تحریک پاکستان کے شہیدوں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جائے۔ کابینہ کمیٹی نہ صرف یوم آزادی کے حوالے سے پروگراموں کو حتمی شکل دے گی بلکہ وہ وفاقی وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کے درمیان رابطے کیلئے بھی کام کرے گی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes