وہاڑی(یواین پی) 21رمضان المبارک یوم شہادت حضرت علیؓ کے سلسلہ میں ضلع وہاڑی میں ڈبل سواری پرپابندی رہے گی ۔سیکورٹی انتظامات بھی مکمل کرلئے گئے ہیں ۔یہ بات رڈی سی او جواد اکرم نے ’’یواین پی‘‘سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔انہوں نے مزیدکہاکہ یوم شہادت حضرت علیؓ پرپانج یا اس سے زائد افراد کے اجتماع اوراسلحہ کی نمائش کرنے ،ساتھ لے کر چلنے پر دو یوم 21اور 22 جولائی کے لئے پابندی عائد کردی ہے