ہارون آباد،حکومت اور اپوزیشن دونوں کا رویہ اور انداز سیاست مایوس کن اور عوامی توقعات کے برعکس ہے یو این پی سروے رپورٹ

Published on July 20, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 418)      No Comments

serway political hnd
ہارون آباد(یواین پی)حکومت اور اپوزیشن دونوں کا رویہ اور انداز سیاست مایوس کن اور عوامی توقعات کے برعکس ہے اور عوام حکومت کی کارکردگی اور اپوزیشن کی بڑھک بازی اور انتشار کی سیاست سے بیزار ہیں جمہوریت میں حکومت کے ساتھ ساتھ اپوزیشن کا کردار بھی نہایت اہمیت کا حامل ہوتا ہے لیکن افسوسناک اور تکلیف دہ امر یہ ہے کہ حکومت عوام کو نظر انداز کر کے محض پانچ سال پورے کرنے کے چکر میں لگی دکھائی دیتی ہے تو دوسری جانب اپوزیشن نے بھی عوامی مسائل پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی بجائے محض اپنی توجہ احتجاج کے فرسودہ انداز سیاست پر دے رکھی ہے اور اس احتجاج کا مقصد صرف سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے سوا کچھ نہیں ہے عوام کو نہ حکومت کے دعوؤں سے کچھ حاصل ہو رہا ہے اور نہ ہی اپوزیشن کے احتجاج سے کچھ مل رہا ہے ماضی میں عوام صرف حکمرانوں سے مایوس ہوتے تھے لیکن اس بار اپوزیشن نے بھی عوام کو مایوس نہیں ہونے دیا پیپلزپارٹی دوغلی پالیسی کی کھوکھلی اپوزیشن کر رہی ہے اور ا س کا مقصد صرف سندھی تعصب بڑھا کر سندھ کارڈ استعمال کرنے اور اپنی قیادت پر قائم مقدمات کا مسئلہ سامنے آنے پر حکومت کو بلیک میلنگ کرنا رہ گیا ہے تحریک انصاف اور عمران خان سے بھی عوام کو بڑی توقعات تھیں مگر عمران خان لگتا ہت کہ شیخ رشید کے ٹریپ میں آکر محض احتجاج اور بڑھک بازی کی سیاست کر کے اپنا امیج برباد کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار ہارون آباد کے شہریوں مدثر چوہدری ،اللہ دتہ ،رانا ذیشان ،یاسر علی ،شبیر گوگا اور ناصر ٹھیکیدار نے حکومت اور اپوزیشن کی کارکردگی کے حوالہ سے سروے میں کیا ،انہوں نے کہا کہ حکومت کی کارکردگی اور اپوزیشن کے انداز سیاست پرعوامی مایوسی لمحہ فکریہ ہے اور اس کے تحت حکومت کو اپنی کارکردگی پر غور کر کے جمہوری تقاضوں کے مطابق شفاف اور مثبت انداز حکومت متعارف کرانا ہوگا عوام محض دعوے نہیں چاہتے بلکہ عملی اقدامات دیکھنے کے خواہشمند ہیں عوام دوست حکمران اور عوام دوست حکومت سے ہی لوگ مطمئن ہو سکتے ہیں شعور و آگاہی کے اس دور میں حکومت کے لیے ڈلیور کرنا ہی سب سے بڑا عوامی مطالبہ اور حکومت و حکمرانوں کا فریضہ ہے اپوزیشن کو بھی ذاتی مفادات اور کھوکھلی سیاست احتجاج کی بجائے مثبت انداز فکر بنا کر باوقار انداز سے حکومتی کوتاہیوں کو سامنے لاکر عوام کو مزید بیدار کرنا ہو گا ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes