لاہور ۔۔۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی زیرصدارت یہاں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے بہترین اقدامات کے باعث یوم شہادت حضرت علیؓ خیر و عافیت سے گزرا۔ پنجاب سمیت ملک بھر میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آنا پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی شاندار کارکردگی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کو بہترین سکیورٹی انتظامات کرنے پرمبارکباد دیتا ہوں۔