جدہ (رپورٹ زکیر احمد بهٹی) وزیراعظم پاکستان جناب میاں محمد نواز شریف عمرے کی ادائیگی کے لئے جدہ سعودی عرب پہنچ گئے وزیر اعظم کے ہمراہ اہل خانہ سمیت بارہ رکنی وفد بھی ساتھ ہے وزیر اعظم نواز شریف آج شام عمرہ ادا کریں گے اور قیام الیل میں شرکت کریں گے۔ نواز شریف عمرہ کے دوران اپنے اور اہل خانے کے اخراجات خود برداشت کریں گے۔جدہ پہنچنے پر مسلم لیگ ن جدہ کے صدر مرزا الطاف اور جنرل سیکرٹری چوہدری نور محمد آرائیں مسلم لیگ ن کے سئنیر ترین رہنما ملک محی الدین اور مسلم لیگ ن کے سئنیر رہنماؤں نے وزیراعظم پاکستان جناب میاں محمد نواز شریف کا والہانہ استقبال کیا