ہارون آباد(یواین پی)پنجاب گروپ آف کالج ہارون آباد کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام ،شہر بھر کی سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت ،تفصیلات کے مطابق پنجاب گروپ آف کالج کے پرنسپل شوکت حیات خان نے معززین علاقہ کے افطار ڈنر کا اہتمام کالج ہذا واقع مین روڈ 72فور آر کے گراسی لان میں کیا جس میں رانا امداد علی ،میاں غلام مصطفی وائٹل چائے والے ،چیف پیٹرن میڈیا کلب(رجسٹرڈ) یاسر ندیم چوہدری ،سینئر صحافی چوہدری اصغر علی ،مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے سیکرٹری نشرواشاعت و صحافی رانا دلبر راحیل ،محمد انیس ،طارق محمود،،رؤف انجم ،ماجد راجپوت ،قاری محمد اکرم ،چوہدری محمد مظہر حسین ،اظہر حسین ،محمد ابراہیم فوزی سمیت شہر کی سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی ۔