لندن (یو این پی) برطانوی وزیر خزانہ جارج اوسبورن نے کہا ہے کہ روس کیخلاف مزید پابندیاں عائد کئے جانے کی ضرورت پیش آ سکتی ہے ۔برطانوی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ کسی کو یوکرین میں ملائیشین ایئر لائن کی تباہی کے ذمہ داران کو سزا دینے بارے برطانوی حکومت کے عزم بارے شک و شبہ نہیں ہونا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ میرے خیال میں روس کیخلاف مزید پابندیاں لگانے کی ضرورت پیش آئے گی اور برطانیہ سمیت تمام یورپی ممالک اس ضمن میں تبادلہ خیال کیلئے جلد ہی مل بیٹھیں گے۔