بوریوالا(یواین پی)ایم پی اے مسز شمیلہ اسلم نے کہا ہے کہ ماہ رمضان المبار ک برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے اور ہر مسلمان اپنی استطاعت کے مطابق اس ماہ میں زیادہ سے زیادہ نیکیاں اکٹھی کرنے میں مصروف رہتا ہے یہ بات انہوں نے مرکزی ا نجمن تاجران وہاڑی کی طرف سے ٹی ایم اے آفس وہاڑی میں جاری مدنی افطار دسترخوان پر گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وہاڑی مہر شیر بہادرلک ،صدر مرکزی انجمن تاجران وہاڑی ارشادحسین بھٹی ،جنرل سیکریٹری انجمن تاجران وہاڑی راؤ خلیل احمد،سماجی تنظیم کی عہدیدار نوشین ملک ،تاجر راہنما صادق کاشی بھی موجود تھے ۔ایم پی اے مسز شمیلہ اسلم نے کہا کہ کسی بھوکے کو کھانا کھلانا بہت اجر ثواب کا کام اور انبیاء کی سنت ہے مسلمانوں کے لیے ماہ رمضان المبار ک میں روزہ افطاری کی بہت فضیلت ہے انہوں نے کہا کہ مدنی افطار دسترخوان پر امیر غریب کا ایک ہی جگہ روزہ افطار کرنا ایک اچھا عمل ہے