آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ،مصباح الحق چھٹے اور سعید اجمل پانچویں نمبر پر برقرار

Published on July 23, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 436)      No Comments

33دبئی ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم آئی سی سی کی تازہ ترین ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ جنوبی افریقہ دوسرے اور پاکستان تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ بلے بازوں میں اے بی ڈی ویلیئرز، باؤلرز میں ڈیل سٹین اور آل راؤنڈرز میں ورنن فلینڈر سرفہرست ہیں۔ انگلش باؤلرز جیمز اینڈرسن 5 درجے ترقی پا کر ٹاپ ٹین جبکہ بھارتی فاسٹ باؤلر اشانت شرما تین برس بعد ترقی پا کر ٹاپ ٹونٹی میں شامل ہو گئے۔ آئی سی سی نے تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے۔ آسٹریلیا بدستور سرفہرست، جنوبی افریقہ دوسرے پاکستان تیسرے، بھارت چوتھے، انگلینڈ پانچویں اور سری لنکا چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔ بلے بازوں میں جنوبی افریقہ کے ویلیئرز پہلے، سری لنکا کے کمار سنگاکارا دوسرے، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر تیسرے، چندرپال چوتھے، ہاشم آملہ پانچویں اور مصباح الحق چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ جیتنے کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کی رینکنگ میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ مرالی وجے 11 درجے ترقی پا کر 19 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ ویرات کوہلی 14 اور پوجارا 8 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ راہانے 11 درجے بہتری پا کر 35 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ باؤلرز میں سٹین پہلے، ہیرس دوسرے، جانسن تیسرے، فلینڈر چوتھے اور سعید اجمل پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن 5 درجے چھلانگ لگا کر آٹھویں نمبر پر پہنچ گئے۔ بھارت کے اشانت شرما تین سیڑھیاں چڑھ کر بیسویں نمبر پر پہنچ گئے۔ آل راؤنڈرز میں فلینڈر پہلے، شکیب الحسن دوسرے اور ایشون تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes