پی ٹی وی نیشنل کی لائیو ٹرانسمیشن ’’روح رمضان‘‘ کی مقبولیت عروج پر

Published on July 23, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 639)      No Comments

Ramzan
لائیو شو اپنی انفرادیت کی وجہ سے بہت مقبول ہورہا ہے، ’’روح رمضان‘‘ کی یہ ٹرانسمیشن اختتام رمضان تک جاری رہے گی۔
کراچی (یواین پی )حسب روایت رمضان کے با برکت مہینے میں مختلف ٹیلی وژن چینلز پرکئی خصوصی پروگرام اور لائیو ٹرانسمیشن دکھائی جا رہی ہیں، اسی سلسلے کا ایک مقبول اور منفرد پروگرام ’’روح رمضان‘‘ پی ٹی وی نیشنل، کراچی مرکز سے روزانہ دوپہر ایک سے ڈھائی بجے ٹیلی کاسٹ کیا جاتا ہے، اس لائیو شو کی میزبانی کے فرائض مطاہر احمد خان اور ماریا خان انجام دیتی ہیں ، پروگرام کا نہایت اہم پہلو یہ ہے کہ اس میں عام سوالات کے بجائے جید علماء حضرات قرآنی سورتوں اور پاروں کے احکامات پر روشنی ڈالتے ہیں اور مضامین کی تفصیل بیان کرتے ہیں لائیو شو کے پروڈیوسر ایس ایم جہانگیر اور اسسٹنٹ پروڈیوسرمسزحنا وقار قادری ہیں جبکہ ایگزیکٹو پروڈیوسر عفیفہ صوفیہ ا لحسینی ہیں۔اب تک اس ٹرانسمیشن میں قابل احترام دینی اسکالرز علامہ سید شاہ حسین گردیزی، علامہ غلام حسین سیفی، علامہ محمد جمیل ہزاروی، علامہ فیصل ندیم سیفی، علامہ سلطان احمد قادری، مولانا خرم غزالی، مفتی محمد سعد، مولانا خالد راؤ اور مولانا طیب سمیت کئی دینی مفکر عالم شرکت کر چکے ہیں۔اس کے علاوہ نعت خواں میں حنا وقار قادری، ہما کرن، عشرت علی، پروین جعفری، الماس اختر، حنا حبیبہ، اقصی عبدالحق، منزہ وحید، روئم صدیقی، فوزیہ خادم، تانیہ ملائکہ حمد و نعت پڑھنے کی سعادت حاصل کر چکی ہیں، دیگر مہمان گرامی میں سلیم فاروقی، فیصل ملک، محمد شاہ بخاری، خلیل رحمان اور محمد علی شامل ہیں . ناظرین میں یہ لائیو شو اپنی انفرادیت کی وجہ سے بہت مقبول ہورہا ہے، ’’روح رمضان‘‘ کی یہ ٹرانسمیشن اختتام رمضان تک جاری رہے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog