اسلام آباد (یو این پی)محکمہ موسمیات کے مطابق 28 جولائی بمطابق 29 رمضان المبارک کو شوال کا چاند نظرآنے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ توصیف عالم نے کہا کہ 28 جولائی بروز پیر کراچی، بہاولپور اور جامپور میں شوال کا چاند نظر آنے کا امکان ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی میں چاند نظر آنے کا دورانیہ 44 منٹ ہے جبکہ اس دن غروب آفتاب 7 بجکر 20 منٹ پر ہو گا۔