بنکاک (یو این پی) طبی ماہرین نے کہا ہے کہ امراض قلب میں مبتلا نوجوان خواتین کے دل کے دورہ سے ہلاکت کا امکان مرد مریضوں کے مقابلہ میں زیادہ ہوتا ہے۔ حالیہ شائع شدہ رپورٹ کے مطابق پالے سکول آف میڈیسن کی بھارتی نژاد محقق اکریتی گپتا اور ان کی ٹیم نے دل کا دورہ پڑنے کے بعد علاج معالجہ کیلئے ہسپتالوں میں لائی جانے والی مریضوں کا مطالعاتی اور تحقیقی تجزیہ کیا ان مریضوں کی عمریں 30 سال سے لے کر 54 سال تک تھیں اور ان کیلئے امداد و شمار 2001ء سے لے کر 2010ء تک کے درمیانی عرصہ میں گپتا نے مطالعاتی تجزیہ اور تحقیق سے اخذ کیا کہ نوجوان خواتین مریضوں کے دل کے دورہ سے ہلاکت کی شرح امراض قلب کے مرد مریضوں کے مقابلہ میں زیادہ پائی گئی۔ گپتا نے بتایا کہ مردوں میں زیادہ تر کولیسٹرول زیادہ پائے جانے کا امکان ہوتا ہے جبکہ خواتین مریض خاص طور پر کالی رنگت والی خواتین میں ہائی بلڈ پریشر ،ذیابیطس اور حرکت قلب بند ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ گپتا نے اپنی تحقیق کی روشنی میں خواتین میں ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر سے بچاؤ کیلئے شعور و آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت پرزور دیا ہے۔