اسلام آباد کے تجارتی مراکز میں عید خریداری زور پکڑ گئی

Published on July 24, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 908)      No Comments

11اسلام آباد (یو این پی) تجارتی مراکز میں عید خریداری زور پکڑ گئی، ملبوسات، جوتوں، جیولری، لیڈیز ہینڈ بیگز اور دیگر پہناوں اور لوازمات کی دکانوں پر خریداری زور پکڑ گئی، ناجائز منافع خور بھی سرگرم ہو گئے۔ آب پارہ کراچی کمپنی، جی ٹین مرکز، آئی ٹین، آئی نائن مرکز، جناح سپر، سپر مارکیٹ میں سلے ہوئے ملبوسات، ہوزری، جوتوں، خواتین کی زیب و آرائش کے سامان اور دیگر لوازمات کی خریداری کا سامان عید کی آمد کے ساتھ ساتھ زور پکڑتا جا رہا ہے۔ عید کے لئے سجے بازاروں میں چوڑیوں اور مہندی کے اسٹالوں کا اضافہ آخری عشرے سے دیکھنے میں آیا ہے۔ خواتین کی بڑی تعداد افطار کے بعد ان اسٹالوں پر دھکائی دیتی ہے۔ بچوں کے جوتے اور سلے ملبوسات خواتین کی چنریاں، دوپٹے، لیسز، ہوزری گارمنٹس، مصنوعات، ہینڈ بیگز، منیاری کا سامان اور دیگر لوازمات کی خریداری، چھوٹی بچیوں کے اسکارف، کلپس، پونیاں، ٹاپس اور فراکس، ٹراؤزرز بھی خریداری کا لازمی حصہ ہے اور بڑی تعداد میں خواتین ان اسٹالوں میں بچوں کے لئے خریداری کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔یونی ویژن نیوز پاکستان کے مطابق کمسن بچے بھی عید کی خریداری میں کسی سے پیچھے نہیں۔ رنگا رنگ گارمنٹس، میچنگ شوز، رنگین چشموں اور دیگر اشیا کے اسٹال بچوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔ مارکیٹ میں اپنی پسند کی اشیاء خریدنے والے بچوں کی ضد کے سامنے والدین بے بس دکھائی دیتے ہیں اور دکاندار کو من مانے دام دینے پر مجبور ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes