جدہ سعودی عرب( رپورٹ بیورو چیف یو این این پاکستان زکیر احمد بهٹی) پاکستان کی قومی ائیرلائن کی تین پروازیں سعودی عرب کے شہروں دمام جدہ اور ریاض سے گھنٹوں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ پی کے 742 پی کے 3792 پی کے پی کے 246 اپنے مقررہ وقت پر روانہ نہ ہو سکیں 9 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئیں۔ صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر سردار یعقوب خان اور جرنلسٹ فاونڈیشن پاکستان سعودی عرب کے صدر اشتیاق احمد عباسی بھی مسافروں میں شامل تھے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ قومی ائیرلائن کو بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔قومی ائیرلائن کا نعرہ باکمال لوگ لاجواب سروس دھرا کا دھرا رہ گیا۔ دیار غیر سے اپنے ملک واپسی پر جانے والے مسافر شدید پریشانی کے عالم میں گھنٹوں انتظآر کرتے رہے۔ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی ان دنوں سعودی عرب موجودگی پر سعودی عرب میں موجود پاکستان کمیونٹی ان سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ قومی ائیر لائن کی کارکردگی کو بہتر بنائیں اور اس پر سختی سے نوٹس لیں۔