ورثاء سراپا احتجاج روڈ بلاک کردیامقامی پولیس پر عدم اعتماد
کوٹرادھاکشن(مہر سلطان سے) تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات کوٹرادھاکشن کے مشہور علاقہ غفار ٹاؤن کے رہائشی محمد صدیق کے سات سالہ بیٹے عامر کو نامعلوم افراد نے اغواء اور زیادتی کے بعد قتل کر کے فصلوں میں پھینک دیا اور فرار ہو گئے ورثاء نے احتجاجاََ مین چوک بلاک کردیا اعلیٰ پولیس افسران کے آنے تک اور انصاف کی یقین دہانی تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان ۔جبکہ ایس ایچ او کوٹرادھاکشن نے اپنے موقف میں کہا کو ہر صورت میں ملزموں کو کیفردار تک پہنچاؤں گا مگر ورثاء نے مقامی پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی اور کہا کہ اس ایس ایچ او پر ہمیں ذرا بھی یقین نہیں ہے