عوامی فلاح وبہبود اور خدمت ہماری زندگی کا مشن ہے چوہدری غلام مرتضی ایم پی اے

Published on July 25, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 480)      No Comments

hnd pics
ہارون آباد (یواین پی) عوامی فلاح وبہبود اور خدمت ہماری زندگی کا مشن ہے اور ہمارا ہر قدم اور ہر عمل اسی پہلو کے گرد محیط ہے جہاں موقع ملے گا اور جہاں ممکن ہو گا عوام کی بہتری کے لیے ہر ممکن کاوش بروئے کار لائیں گے ہم نے عوام کے لیے اپنی زندگی وقف کر رکھی ہے اور کسی علاقہ کے دائرہ کار سے بڑھ کر ہر سطح پر جا کر لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کام کیا جائے گا ۔زندگی بہت مختصر ہے اور اس کو دنیاوی خواہشات کی نذر نہیں کیا جاسکتا ماں سے بڑھ کر ہستی نہیں ہو سکتی ہے اور میری والدہ محترمہ کی جدائی میری زندگی کا سب سے بڑا دکھ ہے لیکن ماں جیسی ہستی سے محرومی کے بعدبھی ان کی یاد میں ہمارے خاندان کا سرمایہ ہے اپنی والدہ محترمہ کے نام پر قائم ڈسپنسری کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے انتہائی خوشی محسوس ہو رہی ہے کیونکہ میں نے اس ماں کی آغوش میں پرورش پائی جس نے قدم قدم پر ہماری تربیت میں ہمیں انسانیت سے محبت کا جذبہ اجاگر کیا اور دکھی لوگوں کے لیے ہر ممکن حد تک سہولت فراہم کرنے کی تلقین کی اسلامیہ یونیورسٹی کے بہاولنگر کیمپس کے لیے اپنی والدہ محترمہ کے نام سے منسوب ڈسپنسری کا سنگ بنیاد رکھنا میری زندگی کا اثاثہ ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ضیاء) کے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی چوہدری غلام مرتضی ایم پی اے نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولنگر کیمپس میں اپنی والدہ محترمہ زبیدہ بی بی( مرحومہ)کے نام پر قائم ڈسپنسری کا سنگ بنیاد رکھنے کی پُروقار تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ اس ڈسپنسری سے ہمارے علاقے کے طلباء طالبات کو علاج معالجہ کی سہولیات ان کے اپنے کیمپس میں دستیاب ہو سکیں گی اور ہمارا وائٹل گروپ اور ہمارا خاندان اس ڈسپنسری کو ہر ممکن حد تک سہولیات فراہم کرنے کی ہر کاوش بروئے کار لائے گا ہمیں یقین ہے کہ قوم کی نئی نسل کی نیک خواہشات اور دعائیں میری والدہ محترمہ کی مغفرت و بلندی درجات کے لیے شامل حال رہیں گی اور ہمارا خاندان انہی دعاؤں کا خواہاں ہے دعاؤں سے بڑھ کر کوئی دولت نہیں ہو سکتی ہے ۔تقریب میں ڈائریکٹراسلامیہ یونیورسٹی بہاولنگر کیمپس ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال ،ای ڈی او ایجوکیشن ڈاکٹر منظور جاوید چشتی ،ڈسٹرکٹ محتسب مسعود الرشید جوئیہ ،گیریژن کمانڈر بریگیڈئیر محمد ارشد ،پرنسپل ڈگری کالج ڈاکٹر محمد شفیق،ڈپٹی ڈائریکٹرانفارمیشن طارق اسماعیل اور طاہر توگیروی سمیت اسلامیہ یونیورسٹی بہاولنگر کیمپش کے طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes