کوٹرادھاکشن(مقصود انجم کمبوہ)گٹر کے مین ہول پر ڈھکنا نہ ہونے کے باعث ایک معصوم بچہ گر پڑا جسے معمولی چوٹیں آئیں ،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز بلدیہ کی عمارت سے چند میٹر دور قریشی برادران کے صحافتی کھوکھے کے نزدیک گٹر کے مین ہول کا ڈھکنا نہ ہونے کے باعث ایک معصوم بچہ آگرا جسے شہریوں نے فوری نکال لیا شہریوں کا کہنا ہے کہ بلدیہ کی نااہلی کے باعث اس قسم کے کئی واقعات جنم لے چکے ہیں آئے روز مین ہولوں کے ڈھکنے غائب ہوتے ہیں اور بلدیہ ان گٹروں پر سلج پمپ لگا کر گندہ پانی نہر میں پھینکتی ہے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بلدیہ کے زمہ داران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے اور کرپٹ بلدیہ آفیسر سردار عبدالرؤف ڈوگر کا فوری تبادلہ کیا جائے نوٹ اب تک سینکڑوں معصوم بچے ان خونی گٹروں کا شکار ہوچکے ہیں