اسرائیلی فوج کا سکول پر حملہ افسوسناک ہے۔ بان کی مون

Published on July 25, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 490)      No Comments

22اقوام متحدہ (یو این پی)اقوام متحدہ نے غزہ میں بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہ پر حملے پر تنقیدکی ہے۔عالمی ادارے کے ترجمان فرحان حق کے مطابق سکریٹری جنرل بان کی مون نے اس حملے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کے فلاحی ادارے کے تحت چلنے والے ایک اسکول کو نشانہ بنایا تھا۔ حملے کے وقت اس عمارت میں بے گھر افراد پناہ لیے ہوئے تھے۔ اس واقعے میں 15 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔واضح رہے کہ ہلاک ہونے والوں میں عورتوں اور بچوں کے علاوہ اقوام متحدہ کا عملہ بھی شامل تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes