اسلام آباد (یو این پی) اسلام آباد راولپنڈی سمیت بالائی و جنوبی پنجاب، سندھ، بلوچستان، مالاکنڈ، سوات، ہزارہ ڈویژن، کشمیراورگلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ سب سے زیادہ بارش راولپنڈی میں 129 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آئندہ24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد راولپنڈی سمیت بالائی و جنوبی پنجاب، سندھ ، ژوب ، قلات ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں اسلام آباد، بالائی و سطی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیراور گلگت میں مون سون کی بارش کا امکان ہے۔