ممبئی (یو این پی) بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کی سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مداحوں کی تعداد30 لاکھ سے تجاوز کرگئی ۔ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں اداکارہ نے اپنے ان تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے مداحوں کی جانب نے ملنے والی پذیرائی پر بہت خوش ہیں۔ انہوں نے یواین پی سے کہا کہ اتنے کم عرصہ میں انہیں پردہ سکرین پر بڑی کامیابیاں ملی ہیں جو اس سے قبل کسی کو نہیں ملیں۔ وہ اس پر اپنے مداحوں کی جانب سے ملنے والی سپورٹ اور محبت کی مشکور ہیں۔ واضح رہے کہ اداکارہ کی دو نئی فلمیں’’بمبئی ویلوٹ‘‘ اور’’ دل دھڑکنے دو‘‘ میں جلد پردہ سکرین پر نظر آئیں گی۔