انتشار کا سونامی مارچ جلد منطقی انجام کو پہنچے گا، پرویز رشید کا بیان

Published on July 27, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 285)      No Comments

33
اسلام آباد ۔۔۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم نے انتشار کی سیاست کو 11 مئی کو بھی مسترد کیا اور اب انتشار کا سونامی مارچ بھی جلد منطقی انجام کو پہنچے گا۔ ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کرنا ان کا آئینی حق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عدالتوں کو دباؤ میں لانے کیلئے دھرنے دینے کی بجائے شکایات کیلئے عدالتوں سے رجوع کرے۔ انہوں نے کہا کہ فوج کو اپنی ذمہ داریوں کی انجام دہی کیلئے قانونی اور آئینی تحفظ دینا حکومت کا فرض ہے،ہمارے جوانوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں، سول اداروں کے تعاون کیلئے جہاں قانونی تحفظ کی ضرورت ہوگی فراہم کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题