جدہ سعودی عرب ( رپورٹ بیورو چیف یو این این پاکستان. زکیر احمد بهٹی) پی وائی او سعودی عرب کی جانب سے سابق وزیراعظم اور سابق صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے اعزاز میں پر وقار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں پی وائی او کے عہدیداران اور کارکنان کے علاوہ کشمیر کمیونٹی کے اراکین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قران پاک سے ہوا۔ تلاوت قرآن پاک کا شرف ارشد محمود بٹ نے حاصل کیا۔ اس تقریب کی صدارت پی وائی او سعودی عرب کے چئیرمین جاوید نذیر بڑالوی نے کی۔ نظامت کے فرائض سردار وقاص عنایت نے ادا کئیے۔ تقریب کے مہمان خصوصی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری کوششیں رہیں کہ پی وائی او اور پی ایس ایف کو منظم اور مضبوط کیا جائے ۔ انہی کی طاقت سے ہم اقتدار میں آتے ہیں۔ انہوں نے حالیہ دورہ یورپ کے حوالے سی کہا کہ بنیادی طور پر یہ دورہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لئیے تھا ۔ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو گا بر صغیر میں امن قائم نہیں ہو گا۔ کشمیریوں کی آواز اقوام متحدہ میں پہنچائی۔ یو این کا ایک نمائندہ مقرر کیا جائے۔ ایک مضبوط پاکستان کشمیر کی آزادی کا ضامن پے۔ ہم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ شہید ذولفقار علی بھٹو اگر ایٹمی پروگرام نہ دیتے تو اب تک پاکستان پر حملہ ہو چکا ہوتا۔ بھارت کی جرات نہیں پڑتی کہ وہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھ سکے۔ پاکستان میں پی پی کی حکومت قائم ہونی چائیے۔ بھارتی انتہا پسند وزیراعظم تما پ بارڈرز کو گرم رکھنا چاہتا ہے۔ اس کا یہ خواب کسی صورت پورا نہیں ہونے دیا جائے گا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع اور امور خارجہ کی ممبر سینیٹر سحر کامران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے جس طرح مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجا گر کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جاری آپریشن میں مصروف فوجی بھائیوں کے لئیے خصوصی دعاوں کی ضرورت ہے اور اس آپریشن سے نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کی دل کھول کر امداد کی جائے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدارتی مشیر عنایت اللہ عارف نے معزز مہمان کو عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب بیرسٹر سلطان محمود کی قیادت میں کشمیر آزاد ہو گا اور دونوں طرف کے کشمیری آپس میں مل بیٹھیں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی سعودی عرب کے صدر ریاض بخاری نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی مسئلہ کشمیر کے لئیے کی جانے والی کوششیں قابل ستائش ہیں۔ حکومت پاکستان کٓسے مطالبہ ہے کہ وہ اقوام متحدہ او آئی سی اور دیگر عالمی اداروں میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لئیے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو نمائندگی دلانے میں کردار ادا کرے۔ انہوں پی وائی او سعودی عرب کی خدمات اور تنظیمی سرگرمیوں کو سراہا۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں موجود صحافتی تنظیموں او کے یو جے اور جرنلسٹ فاونڈیشن کا کردار قابل تحسین ہے انہوں نے کہا کہ ان تنطیموں کو آپ کی سرپرستی کی ضرورت ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی وائی او سعودی عرب کے چئیرمین جاوید نذیر بڑالوی نے آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ اد کیا۔ پی وائی او سعودی عرب کے سینٹرل میڈیا کوارڈینیٹر سردار نوید قمر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری وہ واحد شخصیت ہیں جن سے پورا پاکستان واقف ہے۔ ان کی مسئلہ کشمیر کے لئیے دی جانے والی خدمات قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے معزز مہمان کو عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد دی اور تقریب میں آنے والے سحافی حجرات کا شکریہ ادا کیا۔ دیگر مقررین میں خالد گجر، حافظ مقبول رضا، خو شحال طاہر،سردار منظور، خورشید متیال، خرم کولار جٹ، راجہ محبوب طاہر، شامل تھے۔ تقریب میں پی وائی او پیپلزپارٹی کے جیالوں کی کثیر تعداد کے علاوہ چوہدری خالد کوہلی راجہ ارشد سہیل ستی چوہدری صابر سردار عبدالصمد عنایت چوہدری محمد عالم چوہدری عجائب چوہدری محفوظ چوہدری اکرام اللہ اور دیگر نے شرکت کی ۔ تقریب کے اختتام پر محترم آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔