اسلام آباد (یو این پی) پاکستان ریلوے نے عیدالفطر کے موقع پر دو دن کیلئے تمام ٹرینوں کے کرایوں میں 30 فیصد کی کمی کر دی ہے جس کا مقصد مسافروں کو عید کے موقع پر سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔ اتوار کو پاکستان ریلوے کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق کرایوں میں کمی کا فیصلہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر کیا گیا ہے اور کرایوں میں 30 فیصد کمی کا اطلاق تمام ٹرینوں کے ہر درجہ کے کرایوں پر ہو گا۔