پیٹریکا بیزوبینکو نے کامن ویلتھ گیمز میں کینیڈا کیلئے 5 طلائی تمغے جیت لئے

Published on July 27, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 469)      No Comments

8گلاسگو (یو این پی) پیٹریکا بیزوبینکو نے کامن ویلتھ گیمز میں کینیڈا کیلئے 5 طلائی تمغے جیت لئے۔ انہوں نے جمناسٹک ریدھمک کے ٹیم ، آل راؤنڈ، کلبز، بال اور ہوپ ایونٹس میں برتری ثابت کی۔ تفصیلات کے مطابق کینیڈا کی پیٹریکا بیزوبینکو نے جمناسٹک ریدھمک میں اپنے گولڈ میڈلز کی تعداد پانچ کرتے ہوئے دولت مشترکہ کھیلوں کی ملکہ کہلوانے کی حقدار بن گئیں۔ ابھرتی ہوئی کینیڈین سٹار نے میگا ایونٹ کے تیسرے روز بھی شاندارکارکردگی کا سلسہ جاری رکھتے ہوئے تین گولڈ میڈل حاصل کئے۔یواین پی کے مطابق انہوں نے کلب، بال اور ہوپ ایونٹس میں سونے کے تمغے اپنے نام کئے۔ جمناسٹک ریدھمک میں ان کے ہاتھوں سے نکلنے والا واحد گولڈ میڈل ربن ایونٹ کا تھا، اس مقابلے میں انہوں نے کانسی کا تمغہ جیتا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes