مورنے مورکل نے ٹیسٹ میں وکٹوں کی ڈبل سنچری مکمل کر لی

Published on July 28, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 606)      No Comments

55
کولمبو۔۔۔ جنوبی افریقا کے فاسٹ باؤلر مورنے مورکل نے ٹیسٹ میں وکٹوں کی ڈبل سنچری مکمل کر لی، انہوں نے یہ اعزاز سری لنکا کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں حاصل کیا۔ 29 سالہ مورکل دو سو ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے والے جنوبی افریقا کے چھٹے باؤلر بن گئے ہیں۔ انہوں نے اتوار کو کولمبو ٹیسٹ کے چوتھے روز سری لنکا کے کتھروان وتھنگے کو آؤٹ کرکے وکٹوں کی ڈبل سنچری مکمل کی۔ وہ اب تک 58 ٹیسٹ کی 110 اننگز میں 30.08 کی اوسط سے 201 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ جنوبی افریقا کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز شان پولک کو حاصل ہے، انہوں نے 108 ٹیسٹ میں 421 وکٹیں حاصل کیں۔ مکھایا نتینی 390 وکٹوں کے ساتھ دوسرے، ڈیل سٹین 375 وکٹوں کے ساتھ تیسرے، ایلن ڈونلڈ 330 وکٹوں کے ساتھ چوتھے اور جیک کیلس 291 وکٹوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog